ہری پور اسکول میں آتشزدگی، 1400 سے زائد بچیوں کو ریسکیو کرلیا گیا

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہری پور تحصیل غازی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سری کوٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، آگ نے  پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 1400 سے زائد طالبات کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقے سری کوٹ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، اسکول میں 1400 سے زائد بچیاں موجود تھیں، جن کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، آگ نے بڑے پیمانے پر عمارت کو گھیر لیا ہے، علاقے میں دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

آگ پر قابوں پانے کے لیے ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے غازی کی فائر بریگیڈز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں سخت گرمی کے باعث بجلی کی تار پگھلنے سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایک ہزار سے زائد بچیاں اسکول میں موجود تھیں ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کی بروقت کوششوں سے تمام بچیوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، تاہم آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

آگ لگنے کے باعث اسکول کا تمام ریکارڈ بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق بچے محفوظ ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی