عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی ’اغوا‘

جمعرات 23 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کو مبینہ طور پر ان کے گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ اظہر مشوانی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے اغوا کرلیا گیا ہے ۔ ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت ایسے اقدامات بند کردے ورنہ پھر بہت دیر ہوجائے گی۔

پارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں اظہر مشوانی کے خلاف کارروائی کو فسطائیت کا ایک اور عمل قرار دیتےہوئے حکومت سے عمران خان کے فوکل پرسن کی رہائی کا فوری مطالبہ بھی کیا۔

دریں اثنا رہنما زلفی بخاری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اظہرمشوانی ایک قابل اورمحنتی نوجوان ہیں جنہیں جمعرات کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں یہ فسطائیت بھری حکومت کتنے نوجوانوں کی آواز دبا کر سکون سے بیٹھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ایسا کرنے سے ملک کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ