اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی کا سسٹم ہیک اور حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ جمعرات کو ہیکرز کے حملے کے بعد اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی کا سسٹم آف لائن کر دیا گیا تھا۔ حکام کو ہیکرز کے حملے کا 2 دن پہلے پتا چلا جس کے بعد سیف سٹی اتھارٹی نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کریمینل مینجمنٹ ریکارڈ، ہیومن ریسورسز مینیجمنٹ سسٹم اور دیگر آپریشنل سوفٹ ویئرز کی نگرانی کرنے والے سرورز کو فوری طور پر بند کردیا تھا۔

ہیکنگ کا علم ہونے کے بعد اتھارٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے سوفٹ ویئر اور ایپلی کیشنز کے تمام لاگ انز کو غیرفعال کردیا۔ ایک متعلقہ افسر نے بتایا کہ ہیکنگ کا یہ واقعہ معمولی نہیں تھا بلکہ یہ متعلقہ حکام کی جانب سے لگائے جانے والے کمزور پاسورڈز کے باعث پیش آیا جنہیں ہیکرز نے باآسانی چوری کرلیا تھا۔ متبادل سرورز نہ ہونے سے سسٹم کو چالو رکھنا ناممکن تھا۔

علاوہ ازیں، سیف سٹی اتھارٹی کا سسٹم پرانا ہوچکا ہے اور اس کے لائسنس کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے، سسٹم ڈاون ہونے سے آن لائن تمام سہولیات متاثر ہوئیں جن میں موبائل ایپلی کیشنز، اسمارٹ پولیس وہیکلز کا ریکارڈ، تھانوں کا ڈیٹا، ویڈیو ایناؒلیٹکس، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے آپریشنز، ای چالان کا ڈیٹا اور کریمینل ریکارڈ ہینڈل کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد کے تھانوں میں عارضی طور پر آن لائن کام روک دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس ذرائع کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے کام جاری ہے، سسٹم بحال ہونے میں 2 دن لگ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی شرائط، برآمدی شعبہ حکومتی اقدامات کا منتظر

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اگست میں بلانے کی تجویز

ویڈیو

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

ایران کے خلاف امریکی حملے مزید تیز، ٹرمپ کی نئی دھمکیوں سے کشیدگی میں اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟