اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگز کے 4 کارندے گرفتار کرلیے ہیں، ملزمان کے قبضے سے چوری کے 5 موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کی ٹیم نے بڑی کارروائی کے دوران ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے 4 کارندے گرفتار ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالخالق، محمد خالد، راشد علی اور نجیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے نقدی، 5 ہنڈا 125 موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے انکشاف پر پولیس نے اسلام آباد کے 5 تھانوں میں درج 20 مقدمات کی برآمدگی کی ہے۔
ڈی آئی جی اپریشنز اسلام آباد نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔