ہچی سن پورٹس پاکستان نے سب بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز کی ہینڈلنگ کا سنگ میل عبور کرلیا

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہچی سن پورٹس پاکستان نے ملکی تاریخ کے اب تک کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز ’سی وی، ایم ایس سی، اے این این اے ‘ کوآپریشنل کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کی پورٹس اینڈ شپنگ انڈسٹری کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے۔ یہ سنگ میل ٹرمینل کی جدید صلاحیتوں اور خطے میں اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

کنٹینر بردار بحری جہاز ’سی وی، ایم ایس سی، اے این این اے ‘ دنیا کے سب سے بڑے بحری جہازوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 400میٹر ہے۔ اتنے بڑے بحری جہاز کی مؤثر طریقے سے ہینڈلنگ ہچی سن پورٹس کے بہترین آپریشنز کی ایک مثال ہے۔

ملک کے واحد گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل کی حیثیت سے ہچی سن پورٹس پاکستان جدید ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سے لیس ہے، جو بہت بڑے کنٹینر بردار بحری جہازوں کی بے مثال منیجمنٹ کو یقینی بناتے ہیں۔

اس اہم سنگ میل کے موقع پر اپنے تاثرات میں ہیڈ آف بزنس یونٹ ہچی سن پورٹس پاکستان سی ایس کم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز کی ہینڈلنگ ہچی سن پورٹس پاکستان کے لیے باعث فخر ہے اور پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔

سی ایس کم نے مزید کہا کہ ہم باقاعدگی سے بڑے بحری جہاز ہینڈل کررہے ہیں۔  اس سے قبل 14ہزار ٹی ای یوز کے حامل 366میٹر طویل بحری جہاز کی ہینڈلنگ کی گئی تھی اور اب ’سی وی، ایم ایس سی، اے این این اے ‘کو بھی ہینڈل کیا گیا جس کی گنجائش 19ہزار 368 ٹی ای یوز ہے اور لمبائی 400میٹر ہے۔ مستقبل میں بھی ہم بڑے بحری جہازوں کی مؤثر طریقے سے ہینڈلنگ کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

بڑے بحری جہازوں کی آمد سے شپنگ کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح کے بڑے بحری جہازوں کی ہینڈلنگ سے پورٹ کی سرگرمیوں اور تجارت میں اضافے سے حکومتی ریونیو میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ بڑے بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ عالمی تجارت میں پاکستان کے مقام کو بڑھانے کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں ٹرمینل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں