پی سی بی کا اسامہ میر کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسامہ میر کو ٹی20 بلاسٹ کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسامہ میر کو 2 لیگز کی حد کی وجہ سے مزید این او سی نہیں دی گئی۔

ورلڈ ٹی 20 سے محرومی کے بعد اسامہ میر کی انگلینڈ میں لیگز کھیلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ پی سی بی نے اسپنر کو این اوسی دینے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسامہ میر یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 کے سائیکل میں 2 لیگز کھیل چکے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اسامہ نے گزشتہ سال دی ہنڈریڈ اور بگ بیش لیگ میں شرکت کی تھی، پی سی بی کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو پی ایس ایل کے علاوہ دو لیگز کی اجازت دیتا ہے۔

ٹی20 بلاسٹ میں اسامہ میر کو ووسٹرشائر ریپڈز کی نمائندگی کرنا تھی، این او سی نہ ملنے کے بعد ٹیم نے اسامہ میر کا معاہدہ منسوخ کردیا۔ ان کو ووسٹر شائر سے ٹی20 بلاسٹ معاہدہ ہونے کے باوجود ختم کرنا پڑا ہے۔

اسامہ میر نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گزشتہ سال جو سنٹرل کنٹریکٹ سائن کیا تھا اس کے مطابق ان کو پی ایس ایل کے ساتھ دیگر 2غیر ملکی لیگز کی اجازت تھی، چونکہ اسامہ میر پہلے ہی 2 لیگز کھیل چکے تھے اس لیے پی سی بی نے مزید لیگز میں حصہ لینے سے انکار کیا۔

واضح رہے پچھلے سیزن میں اسامہ میر نے ووسٹر شائر کے لیے 11 میچ کھیلے اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔ معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد اب ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے لیگ اسپنر ہیڈن والش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ