خاور مانیکا کا انٹرویو، عمران خان کا موقف بھی سامنے آ گیا

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیان کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان کے مطابق خاور مانیکا کا بیان جھوٹا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو پروان نہیں چڑھنے دیا جا رہا، تحریک انصاف کو مائنس کرنے کے لیے قائدین کے گھریلو معاملات پر باتیں کی جا رہی ہیں جس کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان نے پیری مریدی کے چکر میں میرا ہنستا بستا گھر تباہ کیا۔

انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات اسلام آباد دھرنے کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا۔

خاور مانیکا نے دعویٰ کیا کہ ایک بار میں نے اپنے نوکر کے ذریعے عمران خان کو دھکے دے کر گھر سے نکلوایا بھی تھا۔

خاور مانیکا کے انٹرویو پر قائد ن لیگ نواز شریف نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟