کیا بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور شادی کر رہی ہیں؟

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

جھانوی کپور نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک احمقانہ چیز پڑھی کہ انہوں نے اپنے ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے اور ان کی شادی ہونے والی ہے۔ جھانوی کپور نے کہا کہ لوگوں نے دو تین آرٹیکلز یکجا کیے اور کہا کہ ان کی شادی ایک ہفتے کے اندرہوجائے گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ ایک ہفتے میں میری شادی کر رہے ہیں لیکن میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

خیال رہے کہ جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیا اکثر ایک ساتھ مندر میں جاتے رہتے ہیں اور دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ 27 سالہ جھانوی کپور اس وقت اپنی اگلی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی ریلیز کی منتظر ہیں جبکہ فلم کی ریلیز سے قبل وہ اس کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

 فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی 31 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس کی مرکزی کاسٹ میں راجکمار راؤ، جھانوی کپور، کومُود مشرا، رجیش شرما اور ابھیشیک بینر جی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp