بالی ووڈ ہیروئن کاجول کی ساتھی اداکارہ نور ملابیکا داس کی فلیٹ سے لاش برآمد

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کے ساتھ نیٹ فلکس سیریز ’دی ٹرائل‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ و ماڈل نور ملابیکا داس کی ممبئی کے ایک فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نور ملابیکا داس کے فلیٹ سے بدبو آنے پر ان کے پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، اور پولیس کے وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اداکارہ کمرے میں مردہ حالت میں پڑی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نور ملابیکا داس کون تھیں؟

نور ملابیکا داس اداکاری سے قبل قطر ایئر ویز کے ساتھ بطور ایئر ہوسٹس منسلک رہیں، ان کا تعلق آسام سے تھا اور وہ ممبئی کے علاقے لوکھنڈ والا میں رہائش پذیر تھیں۔

وہ 2023 کی نیٹ فلکس سیریز ’دی ٹرائل‘ میں کاجول کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو ان کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اداکارہ نے اپنی زندگی کے خاتمے کے لیے خود کشی کی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے گھر سے ادویات اور موبائل فون سمیت متعدد اشیا کے نمونے اکٹھے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی واضح رہے کہ اداکارہ کے فلیٹ سے کوئی ایسا خط یا نوٹ برآمد نہیں ہوا جس میں انہوں نے مبینہ خودکشی سے قبل کوئی پیغام دیا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی