’بے شرم رنگ‘ کی دھن سُنی سُنی سے کیوں لگ رہی ہے؟

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی کا کہنا ہے کہ بالی وڈ سُپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا سن کر انہیں اپنے ایک پرانے گانے کی یاد تازہ ہو گئی۔

فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات کی زد میں ہے اور اب ایک اور تنازع ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جس کے متعلق شائقین کا کہنا ہے کہ گانے کی دھن چرانے پر بالی وڈ کو رائلٹی ادا کرنی چاہیے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو میں سجاد علی نے کہا کہ بے شرم رنگ سن کر انہیں اپنی گائی ہوئی غزل ’اب کے ہم بچھڑے‘ یاد آ گئی۔

رواں برس کون سے بالی وڈ سٹارز کی 10 بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں؟
سجاد علی کا کہنا تھا ’میں یوٹیوب پر نئی فلموں کے گانے سن رہا تھا کہ مجھے 25,26 سال پہلے گایا ہوا گانا یاد آ گیا۔‘

سجاد علی نے ویڈیو میں ’اب کے ہم بچھڑے‘ کے چند بول گنگنا کر بھی سنائے۔
پاکستانی گلوکار کی ویڈیو پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شائقین نے بھی سجاد علی کے ساتھ اتفاق کیا کہ بے شرم رنگ کی دھن ان کے گانے کی طرز پر ہی بنی ہوئی ہے۔
ایک انسٹاگرام صارف انس نعیم نے مطالبہ کیا کہ ’گانے کی دھن چرانے پر بالی وڈ کو رائلٹی ادا کرنی چاہیے۔‘

خیال رہے کہ گانے ’بے شرم رنگ‘ میں دیپیکا پاڈوکون کے لباس کو بھی ’قابل اعتراض‘ قرار دیا گیا ہے۔

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وزیر نے ریاست مدھیہ پردیش میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’گانے میں پہنا گیا لباس بہت قابل اعتراض ہے اور صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ گانا گندی ذہنیت کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم