بھارتی عدالت ملک میں ایمرجنسی لگانے پر کیوں زور دے رہی ہے؟

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہندوستان کی ایک عدالت نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جاری ہیٹ ویو کے سبب قومی ایمرجنسی کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدت کے باعث گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس (113 ڈگری فارن ہائیٹ) سے بھی زیادہ ہے۔

مغربی ریاست راجستھان، جہاں حالیہ دنوں میں گرم ترین موسم اپنا رنگ دکھا رہا ہے، کی ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ حکام عوام کو گرمی سے بچانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ہیٹ ویو کی صورت میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے، اس مہینے سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا’ہمارے پاس کوئی دوسرا متبادل سیارہ نہیں ہے جہاں ہم جاسکیں۔ اگر ہم نے ابھی سخت ایکشن نہ لیا تو ہم آنے والی نسلوں ‘کو ہمیشہ کے لیے کھو دیں گے۔

عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی وجہ سے بیمار ہوکر مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کو معاوضہ فراہم کرنے کے لیے فنڈ قائم کیا جائے۔ موجودہ ہیٹ ویو اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے ضمن میں عدالت نے  کہا کہ ہندوستان کو انہیں ’قومی آفات‘ قرار دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp