سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا، ہیکرز نے کیا لکھا؟

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سپریم کورٹ کا آفیشل یوٹیوب ہیک ہوگیا ہے، ہیکرز نے چینل پر کرپٹو کرنسی کے اشتہارات چلا دیے۔

جمعے کے روز ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کر کے اس پر امریکا میں قائم کمپنی Ripple Labs کی تیار کردہ کرپٹو کرنسی کی تشہیر کی ویڈیوز اپلوڈ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ: پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا

ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کے چینل پر ایک بلینک ویڈیو اپلوڈ کیا جس کے کیپشن میں ہیکرز نے لکھا ’بریڈ گارلنگ ہاؤس، رپل ریسپانڈ ٹو دا ایس ای سی 2 بلین ڈالر

فائن، ایکس آر پی پرائس پریڈکشن۔‘

یوٹیوب چینل پر سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دیکھائی جارہی تھی کہ اچانک چینل پر مزکورہ کمپنی کے اشتہارات چلنے لگے۔

سپریم کورٹ چینل ہیک ہونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور فی الحال عدالت کی ویب سائٹ سے چینل کا لنک ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پرھیں: ہیکرز کیسے پاس ورڈ چوری کیے بغیر گوگل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کررہے ہیں؟

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے یوٹیوب چینل کو ہٹا دیا گیا ہے، یوٹیوب چینل پر خدمات جلد ہی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم