شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپ لوڈنگ معاملہ، ایف آئی اے نے مزید 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپ لوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ایف آئی اے نے  3 اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔

ایف آئی اے نے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو 3 اپریل کو دن 11 بجے انکوائری کے لیے بلا لیا ہے۔

ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی جس سے خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

متن میں درج ہے کہ اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ جس کی بنیاد پر ایف آئی اے کی ٹیم جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے پہنچی تھی تاہم انہوں نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟