کتے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے خاتون عدالت پہنچ گئی

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کتے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے خاتون عدالت پہنچ گئی۔

کراچی کی عدالت میں کتے کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

خاتون کے وکیل نواز ڈاہری نے کہاکہ کتوں اور جانوروں کے بھی قانون میں حقوق ہیں، قانون کسی بھی کتے کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا۔

وکیل نے کہاکہ پولیس ملزمان کو بچا رہی ہے اور مقدمہ سی کلاس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وکیل کے دلائل پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

خاتون کے وکیل نواز ڈاہری نے کہاکہ آئندہ سماعت پر جانوروں کے حقوق سے متعلق قوانین میں عدالت کی معاونت کریں گے۔

اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے کتے کو فلیٹ کی یونین کے 2 لوگوں نے قتل کیا ہے، جس کا مقدمہ ایف بی ایریا انڈسٹریل تھانے میں درج ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ملزم احسن اور حسان نے گھر کا تالہ توڑ کر میرے کتے کو قتل کیا، جائے وقوعہ سے پولیس نے ایک پستول کا خول بھی بر آمد کیا ہے تاہم ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟