ٹی20 ورلڈ کپ 2024: ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی کامیابیوں کی ابتدا کر دی ہے، ویسٹ انڈیز نے نیو گنی کا 137 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پوار کر لیا۔

اتوار کو ویسٹ انڈیز کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاپوا نیو گنی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تو پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز اسکور کیے۔

پاپوا نیو گنی کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ہی 8  رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب جانسن چارلس کو علی ناؤ نے صفر پر کلین بولڈ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 61 کے مجموعی اسکور پر گری جب نکولس پوران 27 رنز بنانے کے بعد جان کریکو کی گیند پر ٹونی اورا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 63 کے مجموعی اسکور پر گری جب برینڈن کنگ 34 رنز بنانے کے بعد اسد والا کی گیند پر لیگا سیاکا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان روومن پاول15  رنز بنانے کے بعد چاڈ سوپر کی گیند پر کپلن ڈوریگا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں 97 کے مجموعی اسکور پر گری جب شیرفین ردرفورڈ2 رنز بنانے کے بعد اسد والا کی گیند کپلن ڈوریگا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے روسٹن جیس نے 42 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے وہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور بانے والے بیٹر تھے، آندرے رسل نے 15 رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ یوں ویسٹ انڈیز نے 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف مکمل کر لیا۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے اسد ولا نے 2 جب کہ علی ناؤ، چاڈ سوپر  اور جان کریکو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاپوا نیو گنی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تو پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز اسکور کیے۔

پاپوا نیو گنی نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے دوسرے ہی اوور میں پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، پاپوا نیو گنی کی پہلی وکٹ   5 کے مجموعی اسکورپر گری جب ٹونی یورا 2 رنز بنانے کے بعد روماریو شیفرڈ کی گیند پر نکولس پوران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دوسری وکٹ 7 کے مجموعی اسکور پر گری جب لیگا سیاکا ایک اسکور بنانے کے بعد اکلا حسین کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، تیسری وکٹ 34 کے مجموعی اسکورپر گری جب کپتان اسد والا 21 رنز بنانے کے بعد الزاری جوزف کی گیند پر روسٹن چیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیو گنی کی چوتھی وکٹ 50 کے مجموعی اسکورپر گری جب ہیری ہیری 2 رنز بنانے کے بعد گوڈاکیش موتی کی گیند پر روومین پاول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پانچویں وکٹ 94 کے مجموعی اسکور پر گری جب چارلس امینی 12 رنز بنانے کے بعد آندرے رسل کی گیند پر نکولس پوران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیو گئی کی چھٹی وکٹ 98 کے مجموعی اسکور پر گری جب سیس باؤ شاندار نصف سینچری کرنے کے بعد الزاری جوف کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، وہ نیو گنی کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔

نیوگنی کی ساتویں وکٹ 122 کے مجموعی اسکور پر گری جب چاڈ سوپر 10 رنز بنانے کے بعد آندرے رسل کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 130 کے مجموعی اسکور پر گری جب علی ناؤ صفر پر رن آؤٹ ہو گئے، کابوا موریا نے 2 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور الزاری جوف نے 2 ، 2 جب کہ عقیل حسین، بوماریو شیفررڈ اور گوڈاکیش موتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاپوا نیو گنی پلیئنگ الیون

پاپوا نیو گنی پلیئنگ الیون میں ٹونی اورا، اسد والا (کپتان)، لیگا سیاکا، سیس باؤ، ہیری ہیری، چارلس امینی، کپلن ڈوریگا (وکٹ کیپر)، علی ناؤ، چاڈ سوپر، کابوا موریا اور جان کریکو شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون

ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں جانسن چارلس، برینڈن کنگ، نکولس پوران (وکٹ کیپر)، روسٹن چیس، آندرے رسل، روومین پاول (کپتان)، روماریو شیفرڈ، شیرفین ردرفورڈ، اکیلا حسین، الزاری جوزف اور گوڈاکیش موتی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp