کراچی: جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی اسمگلر کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلر بابر علی کو کینٹ اسٹیشن کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے گلفام احمد نامی مسافر کو اندوڑا کا جعلی ورک ویزا فراہم کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مذکورہ ویزے کی بنیاد پر مسافر کو گزشتہ روز آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے مذکورہ ویزے کے عوض 24 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا جبکہ 12 لاکھ روپے وصول بھی کرچکا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟