اسلام آباد پولیس نے سفارتکاروں کے موبائل فون 12 گھنٹے میں برآمد کرلیے

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے سعودی سفارتکاروں سے چھینے گئے موبائل 12 گھنٹوں کے قلیل عرصے میں برآمد کرلیے۔

پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون چھیننے والی واردات کا مرکزی ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔

موبائل فون برآمد کرنے کے ٹاسک کے لیے آئی جی اسلام نے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرنگرانی 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی  تھیں۔

خصوصی ٹیموں نے سیلولر ٹیکنالوجی، ویڈیو سرویلنس اور ہیومن انٹلیجنس کو بروئے کار لانے ہوئے 13 سے زائد چھاپے مارے۔

گزشتہ شب وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی سفارتکاروں سے رہزنی کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔

سعودی سفارتکاروں نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی سید علی رضا اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اس کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارت داخلہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکٹر ایف ایٹ میں سعودی عرب کے 2 شہریوں سے لوٹ مار کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp