دُنیا میں مسلسل عالمی ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے ایک اور عالمی ریکارڈ میں اضافہ کرتے ہوئے 173 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے اور مسلسل عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے اپنی ناک کے ذریعے 3 منٹ میں 28 غباروں میں ہوا بھر کے 173 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش میں مصروف ڈیوڈ رش کے پاس ناک کے ذریعے غبارے میں ہوا بھرنے کا پہلے ہی ایک منٹ کا ریکارڈ موجود تھا، لیکن 3 منٹ کے ورژن کو حاصل کرنے میں انہیں 42 کوششیں کرنا پڑیں۔
اسی کٹیگری کے دوسرے ورژن میں ڈیوڈ رش گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دیے گئے مقررہ وقت میں 28 غباروں میں ہوا بھرنے میں کامیاب ہوئے، یر ریکارڈ ان کی ساتھی سیریل ریکارڈ توڑنے والی اشریتا فرمان کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شریک ہونے کے لیے کافی تھا۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ رش سیریل ریکارڈ توڑنے والے سلویو صبا کے مجموعی طور پر 180 گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹائٹلز کو چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔