پنجاب انتخابات کا التوا: شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے لیے آئینی درخواست تیار کرلی

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں انتخابی شیڈول واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے آئینی درخواست تیار کر لی۔

سابق وزیرداخلہ کی جانب سے آرٹیکل 184/3 کی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی جائے گی جس میں وفاق ،پنجاب ،الیکشن کمیشن ،وزارت داخلہ اور خزانہ کو  فریق بنایا گیا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے تیار کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی جا رہی ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

شیخ رشید کی جانب سے یہ استدعا بھی کی جائے گی کہ الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں بھی 90 روز میں الیکشن کرانے اور پنجاب میں موجودہ نگران حکمرانوں کو ہٹا کر غیر جانبدارانہ سیٹ اپ تعینات کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 22 مارچ کو پنجاب میں انتخابات ملتوی کردیے تھے اور جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر 30 اپریل کو انتخابات نہیں ہوسکتے لہٰذاصوبے میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ناسا نے مریخ کے قریب سے گزرنے والے خلائی جہاز کی حیرت انگیز ویڈیو جاری کردی

دل کے لیے روزانہ کتنی کافی محفوظ؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کو تاریخ کا محفوظ ترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا

ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

پاکستانی فری لانسرز نے 3 سال میں 3.2 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما لیا

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں