پانچ غذائیں جو آپ کو فوراً ترک کر دینی چاہئیں

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنی نوع انسان کی تاریخ میں جدید اور نت نئے طریقوں سے محفوظ ترین خوارک بنائی جا رہی ہے جس سے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم ان میں سے کچھ خوراک انسان کے لئے مضر صحت ہے۔

مختلف اقسام کی خوراک تیار کرنے کے لئے کن اجزاء کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا شائد مینوفیکچرز کو پسند نہیں تاہم اس سے صارفین کو وہ اہم معلومات ملتی ہیں جس سے انہیں بہتر کھانے کی چیزوں کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

اس ضمن میں ہم نے ایسے کھانوں کی فہرست مرتب دی ہے جن میں موجود اجزاء انسانی صحت کے لئے مضر ہیں۔

مارجرین
مکھن کی جگہ مارجرین کے استعمال کو فروغ دینے کے کئی عرصے بعد اس کے نقصانات سے بھی آہستہ آہستہ پردہ اٹھتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین انکشافات سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیٹ(چربی) آپ کی صحت کے لئے اتنی نقصان دہ نہیں ہے جتنا اس حوالے سے صحت کے اداروں نے تاثر قائم کر رکھا ہے۔

مارجرین مصنوعی چربی ، مصنوعی ذائقوں، اور مصنوعی رنگوں سے بنائی جاتی ہے جو شاید مکھن کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

مصنوعی چینی
اکثر لوگوں کو یاد ہو گا کہ روائتی چینی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے مصنوعی چینی کو متعارف کرایا گیا تھا۔

لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ گئی کہ اس سے وزن میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے مصنوعی چینی کو متعارف کرانے والی کمپنیوں کو بے تحاشہ فائدہ پہنچا۔

تاہم نئی تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی چینی وزن میں کمی کا نہیں بلکہ اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

ٹماٹر کی چٹنی(ٹماٹو ساس)
مصنوعی طریقے سے بنائی جانے والی ٹماٹو ساس میں موجود اجزاء انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ ماہرین صحت نے ٹماٹو ساس کے استعمال سے اجتناب برتنے کی ترغیب کی ہے۔

اسٹابریز
کون ہو سکتا ہے جو اسٹابریز جیسے لذیذ اور خوش شکل پھل کو مضر صحت قرار دے؟ تاہم غیر نامیاتی طریقے سے پیدا کئے جانی والی اسٹابری انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

بسکٹس (کوکیز)
بازاری اور ٹن میں پیک کئے گئے بسکٹس انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر قرار دیئے گئے ہیں۔ ان بسکٹس میں موجود ہائیڈروجینیٹیڈ تیل کو ماہرین نے انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی