اسٹار وارز سیریز کا نایاب ونٹیج کھلونا ’بوبا فیٹ‘ کتنے ڈالرز میں نیلام ہوا؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹار وارز سیریز کے لیے بنایا گیا ونٹیج کھلونے بوبا فیٹ نے سب سے مہنگے کھلونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

1970 کی دہائی میں کینر کی اسٹار وارز کے کریکٹرز کے لیے بنائے گئے ونٹیج کھلونوں میں سے ایک راکٹ فائر کرنے والا کردار  بوبا فیٹ ایکشن فیگر تھا، جس کی لمبائی صرف 3.75 انچ تھی، گزشتہ دنوں اسے سنگاپور میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

ہیریٹیج آکشنز کے مطابق 31 مئی کو ہونے والی اسٹار وارز سگنیچر نیلامی میں بوبا فیٹ ایکشن فیگر ریکارڈ 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا، بوبا فیٹ ایکشن فگر نے یہ ریکارڈ ایک باربی سے لیا، جو 2010 میں 3 لاکھ 2 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

ہیریٹیج آکشنز کے ایگزیکٹیو نائب صدر جومیڈلینا نے کہا ‘راکٹ فائر کرنے والا بوبا فیٹ ایکشن فگر بہت پہلے ایک ایسا فرضی آئیکن بن گیا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں، چاہے وہ کچھ بھی جمع نہ کریں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک اور بوبا فیٹ کھلونا جو 1979 میں بنایا گیا تھا، 31 مئی کی نیلامی میں 84 ہزار 375 ڈالرز میں فروخت ہوا، اعداد و شمار کے مطابق ایکشن فگر اتھارٹی نے اسے 95 گریڈ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟