پاک بھارت ٹاکرا، پنڈی اسٹیڈیم میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈکپ ٹی20 کے موقع پر آئی سی سی کی جانب سے پہلی مرتبہ مختلف ممالک کے اسٹیڈیمز میں فین پارکس بنائے گئے ہیں۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور امریکا کے مختلف ریاستوں میں فین پارکس بنائے گئے ہیں، جہاں مختلف میچز بڑی اسکرینز پر دکھائے جائیں گے۔

آئی سی سی نے9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا میچ 8 مختلف مقامات پر دکھانے کا بندوبست کیا ہے۔ جس میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، نئی دہلی، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور 4 امریکی ریاستوں میں میچز دکھانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

فین پارکس کے ٹکٹس کے فروخت جاری

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پی سی بی حکام کے مطابق فین پارک میں انتظامات آئی سی سی خود کرے گی، پی سی بی صرف گراؤنڈ مہیا کرے گی۔

فین پارک میں 5 سے زائد بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، جہاں پاکستان اور بھارت کا میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔

شائقین فین پارک کے ٹکٹس ’بک می ڈاٹ پی کے‘ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ فین پارک کے ٹکٹ 500 سے لے کر 1000 روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل انکولژر کا ٹکٹ 500، پریمئیم ٹکٹ 750 جبکہ وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 1000 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp