ٹی20 ورلڈ کپ کا 13 واں میچ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ورلڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئر لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی، آئرلینڈ کینیڈا کے  137 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی اسکور کر سکی۔

کینیڈا کے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، آئرلینڈ کی پہلی وکٹ 26 ، دوسری وکٹ 32، تیسری وکٹ 41، چوتھی وکٹ 50، پانچویں وکٹ 53 چھٹی وکٹ 59  کے مجموعی اسکور پر گری۔

پال سٹرلنگ نے 9، اینڈی بالبرنی نے 17، ہیری ٹییکٹرنے 7، لورکن ٹکرنے 10، کرٹس کیمفرنے 4، گیرتھ دلانے نے 3 رنز، مارک نے سب سے زیادہ 34 رنز اسکور کیے جب کہ جارج ڈوکرل نے 30 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

کینیڈا کی طرف سے جیریمی گورڈن اور دلون ہیلیگر نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جنید صدیقی اور سعد بن ظفر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ورلڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔

کینیڈا کی جانب سے اننگز کا آغاز ہوا تو اس کی پہلی وکٹ 12کے مجموعی اسکورپر گری، دوسری وکٹ 28 ، تیسری وکٹ 42 ، چوتھی وکٹ 53، پانچویں وکٹ 128، چھٹی وکٹ بھی 128 جب کہ ساتویں وکٹ 137 کے مجموعی اسکور پر گری۔

کینیڈا کی طرف سے نونت دھالیوال نے 6، آرون جانسن نے 14، پرگت سنگھ نے 18، دلپریت باجوہ نے 7، نکولس کرٹن نے 49 رنز بنا کر کینیڈا کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے، دلون ہیلیگر صفر، شریاس مووا نے 37 رنز اسکور کیے۔ سعد بن ظفر نے ایک اسکور کیا اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آئر لینڈ کی طرف سے کریگ ینگ اور بیری میکارتھی نے 2، 2 جب کہ مارک ایڈیر اور گیرتھ ڈیلانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ورلڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کا 13 واں میچ آئر لینڈ اور کینیڈا کے درمیان نیویارک گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

آئرلینڈ پلیئنگ الیون میں پال سٹرلنگ، اینڈی بالبرنی، لورکن ٹکر، ہیری ٹییکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلنی، مارک ایڈیئر، بیری میک کارتھی، جوش لٹل اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

کینیڈاپلیئنگ الیون میں آرون جانسن، نونیت دھالیوال، پرگٹ سنگھ، نکولس کرٹن، شریاس مووا (ڈبلیو کے)، دلپریت باجوہ، سعد بن ظفر (کپتان)، جنید صدیقی، دلون ہیلیگر، کلیم ثنا اور جیریمی گورڈن شامل ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp