پاپوا نیو گنی کیخلاف ٹی20 ورلڈ کپ میں یوگنڈا کی پہلی فتح

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں کھیلے جانیوالے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے 9ویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹ سے شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں گروپ سی کیے اس میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو بیٹنگ کی دعوت دی، جن کے بلے باز یوگنڈا کے بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے۔

پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی بال پر آؤٹ ہوگئی جبکہ اسکور بورڈ پر رنز کی تعداد محض 77 تھی، اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا 12-12 جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے پانچ 5 رنز کی اننگ کھیلی۔

78 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی اننگ کا آغاز بھی پاپوا نیو گنی سے مختلف نہیں تھا، اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے پر مجبور ہوئے۔

یوگنڈا کے بیٹر ریاضت علی شاہ نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 33 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کی۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے جا رہے ہیں،  دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

آج کے تیسرے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم امریکا کے خلاف  ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا نجی اسپتال سے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

علی ظفر نے شمالی امریکا میں دھوم مچا دی، ’روشنی ٹور‘ میں 75 ہزار سے زائد مداح اُمڈ آئے

بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

صدر آصف علی زرداری کا کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں پکڑے گئے

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟