معذوری کے باوجود موبائل ریپئرنگ سے باعزت روزگار کمانے والا ہنرمند نوجوان

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بسم اللہ کا تعلق کالاباغ کے نواحی علاقہ تخت ریشوڑہ سے ہے۔ 26 سالہ بسم اللہ کا قد محض 3 فٹ 5 انچ ہے۔ ان کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں بھی صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نےمیٹرک تک تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کی جس کی باعث پڑھائی کو خیر باد کہہ دیا کیونکہ انہیں بچپن سے ہی کاروبار کرنے کا شوق تھا۔

جسمانی معذوری کو مجبوری بنانے کی بجائے ملک بسم اللہ نے کام سیکھنے کو ترجیح دی اور موبائل ریپئرنگ سیکھنے اسلام آباد چلے گئے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل ریپئرنگ کی فیلڈ میں آنے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ یہ ایک ماڈرن کام تھا جس کی مانگ بہت تھی، اور دوسرا یہ کہ وہ کوئی سخت کام تو کر نہیں کر سکتے تھے۔

انہوں نے 2 سال اسلام آباد میں ایک موبائل شاپ پر موبائل مرمت کا کام سیکھا۔ انہوں نے اپنے استاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے انسان تھے اور انہوں نے بہت اچھے طریقے سے موبائل مرمت کا کام سکھایا۔

کام کی ٹریننگ کرنے کے بعد ملک بسم اللہ کالاباغ آگئے اور لاری اڈا میں کرایہ پر دکان حاصل کی۔ یہاں وہ بہت خوش ہیں کیونکہ کام بھی اچھا ہے اور لوگ بھی انہیں بہت اچھے طریقے سے ملتے ہیں، ان سے گپ شپ لگاتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ملک بسم اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھیک مانگنے اور کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے کام کرنے کو ترجیح دی اور عرصہ 5 سال سے کالاباغ میں موبائل ریپئرنگ کا کام کر رہے ہیں۔

ان کہنا تھا کہ کوئی ذرا سا بھی معذور ہوتا ہے تو وہ کام چھوڑ کر بھیک مانگنا شروع ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کو میرا پیغام ہے کہ کوئی ہنر سیکھیں اور کام کریں تا کہ بھیک مانگنے جیسے شرمناک عمل سے بچ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نوجوان ان سے موبائل ریپئرنگ کا کام سیکھنا چاہے تو وہ اسے ٹریننگ دینے کو تیار ہیں تا کہ وہ باعزت روزگار کما سکے۔

بسم اللہ خان کی خواہش ہے کہ وہ حج کرنے کے ساتھ ساتھ خلق خدا کی خدمت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن