نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا قطر کا دورہ، اہم ملاقاتیں

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے قطرہ کا دورہ کیا ہے جہاں ان کی قطری افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات، دو طرفہ بحری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی، نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔

نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

اس کے موقع پر میزبان حکام نے خطے کی بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘