لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن محمد فراز، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ ایسی کارروائیاں ہمارے بہادر سپاہیوں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

’کیپٹن فراز الیاس شہید نے 19 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا‘

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا، انہوں نے 2020 میں پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp