کیپٹن فراز الیاس سمیت شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے چونیاں میں ادا کردی گئی۔

شہید کیپٹن کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر عطا تارڑ، عسکری حکام اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے شہید کے جنازے کا کاندھا دیا اور ان کی قبر پر پھول رکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے والدین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فراز نے جام شہادت نوش کیا ہے، اللہ تعالی کسی کسی کو یہ عظیم رتبہ عطا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ شہدا کو مردہ مت کہو، وہ زندہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن فراز کی 19 جون کو شادی تھی مگر یہ اللہ تعالیٰ کا حکم تھا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے ہزاروں افسران اور جوانوں کو شہادت نصیب ہوئی، آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کے بیٹے نے شہادت پائی، یہ آپ کے سارے خاندان کے لیے بھی باعث فخر ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے گاؤں کا نام شہید کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں گزشتہ روز بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں