ٹی20 ورلڈ کپ: وزیراعظم کا بھارت کے خلاف شاندار بولنگ پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوورز میں 119 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

یہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں پہلی بار ہوا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی، اس کے علاوہ 119 کا مجموعی اسکور بھی بھارت کا پاکستان کے خلاف کم ترین اسکور ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستانی ٹیم کے بولرز نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ آج شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گا، انہوں نے ہدف حاصل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طلاق کے بعد پوجا بھٹ کی زندگی میں کیا بدلا؟ چونکا دینے والا بیان

ہزاروں سال پرانا فلکیاتی منظر: شہابی بارش 22 اپریل کو عروج پر ہوگی

پاور سیکٹر ملازمین کے مفت یونٹس ختم، اویس لغاری کا عدالتی فیصلے کا خیرمقدم

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟