رفح: قسام بریگیڈز کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، متعدد ہلاک اور زخمی

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قسام بریگیڈز نے رفح میں ایک رہائشی عمارت میں اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کردیا۔

پیر کو قسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ انہوں نےمذکورہ عمارت کو اڑادیا ہے جس سے اس کے اندر موجود متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔

اسرائیلی فورسز نے زخمی فوجیوں کو عمارت سے نکالتے وقت اسموک گرینیڈ پھینکے۔

حماس کے مسلح ونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے شہر رفح کے شبورا کیمپ میں نامعلوم تعداد میں اسرائیلی فورسز کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

ٹیلی گرام پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ قسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز کے ساتھ ایک بوبی ٹریپ کے ذریعے عمارت کو دھماکے سے اڑایا۔

تنظیم نے بتایا کہ ریسکیو فورس کی آمد کے فوراً بعد اس کے جنگجوؤں نے گھر کے آس پاس کے علاقے کو بھی تباہ کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

ویڈیو

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟