اس بار قربانی کے جانوروں بیل، بکرے، دنبہ اور اونٹ کی اوسط قیمت کیا ہے؟

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بھی ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگ بہتر سے بہتر جانور قربان کرتے ہیں۔ کئی لوگ عیدالضحیٰ پر خوبصورت اور تگڑے جانور کی قربانی کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ مہنگائی کے باعث جس طرح ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہیں، اسی طرح جانوروں کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے پاکستان میں لوگ عموماً بکرے یا گائے کی قربانی کرتے ہیں۔ شوقین لوگ عید سے کئی روز پہلے جانور خرید کر گھر لاتے ہیں اور پھر قربان کرتے ہیں، تاہم ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کو اچھے سے اچھا جانور کم قیمت میں قربانی کے لیے مل جائے۔

وی نیوز نے مختلف کیٹل مارکیٹس کا دورہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس مرتبہ قربانی کے جانوروں بیل، بکرا، دنبہ اور اونٹ کی اوسطاً قیمت کیا ہے؟

اس مرتبہ اندازاً 25 کلو گوشت والے بکرے کی قیمت 55 ہزار روپے سے 70 ہزار روپے تک ہو گئی ہے، قد میں بڑے، خوبصورت اور وزنی بکرے کی قیمت 2 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

زیادہ قیمت والے بکرے شوقین افراد ہی قربان کیا کرتے ہیں اور وہ ایک بکرے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ سے زائد ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ عام طور منڈیوں میں فروخت ہونے والے بکروں کی قیمت 50 ہزار سے 90 ہزار روپے کے درمیان ہے۔

 ایک ایسا بیل جس میں 3 من گوشت ہو اس کی قیمت اس مرتبہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے پونے 2 لاکھ روپے تک ہے۔ تاہم اس قیمت والے بیل مساجد ومدارس جبکہ چھوٹی قربانی کرنے والے لوگ خریدتے ہیں۔ کیٹل مارکیٹ میں خریداری کے لیے آنے والے زیادہ تر لوگ اڑھائی سے 3 لاکھ روپے مالیت کا بیل خریدتے ہیں یا اس قیمت میں اچھا اور بڑا بیل خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ لوگوں کی زیادہ تعداد اڑھائی سے 3 لاکھ روپے کا بیل خرید رہی ہے۔

بیل اور بکروں کی قربانی تو بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے تاہم بعض لوگ دنبہ اور اونٹ بھی اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاری کچھ تعداد میں دنبہ اور اونٹ بھی فروخت کرنے کے لیے لے کر آتے ہیں۔

مویشی منڈیوں میں فروخت کرنے کے لیے زیادہ تر آنے والے دنبے خانہ بدوشوں کے ہوتے ہیں، یہ دنبے سال بھر مختلف زمینوں میں یا پہاڑوں میں چرتے رہتے ہیں اس لیے ان کی قیمت بیل اور بکروں کی نسبت کم ہوتی ہے۔ جیسے 25 کلو والے بکرے کی قیمت 55 ہزار سے 70 ہزار روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ اسی طرح 25 کلو والے دنبے کی قیمت 45 سے 55 ہزار روپے ہوتی ہے۔ بعض لوگ اچھی نسل کے دنبے گھر پر پال کر بھی منڈی لے کرآتے ہیں لیکن ان کی قیمت ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان ہوتی ہے۔

پاکستان میں اونٹ کی قربانی بہت کم کی جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اونٹ کو قربان کرنے کے لیے ایک ماہر قصائی کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ عید کے دنوں میں نایاب ہوتے ہیں، اس لیے زیادہ تر لوگ اونٹ کی قربانی کو ترجیح نہیں دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ مویشی منڈیوں میں اونٹوں کی تعداد انتہائی کم ہوتی ہے۔

رواں سال ایک اچھے اور مناسب اونٹ کی قیمت اڑھائی لاکھ سے 3 لاکھ روپے کے درمیان ہے جبکہ اچھی نسل کے اونٹ کی قیمت 5 لاکھ روپے تک بھی پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی