قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ گراؤنڈ میں کرکٹ ہوتی ہے لیکن گیم کے بعد بھی ایک زندگی ہوتی ہے، یہ تو ممکن نہیں ہے کہ میچ ہار جائیں تو زندگی ہی ختم ہوجاتی ہے۔ ہم ایک جزباتی قوم ہیں، اس چیز کو سمجھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان آج ہونے والے لیگ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ قومی ٹیم 2 میچ ہار چکی ہے لیکن ان کے سیر سپاٹے ختم نہیں ہورہے ہیں، جس پر جواب دیتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ میچ ختم ہونے کے بعد آپ کمرے میں آکر دیواروں کو ٹکریں تو نہیں ماریں گے، آپ نے اپنا ذہنی سکون بھی تو لینا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دیگر غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ بھی رہ چکے ہیں انہیں معلوم ہے کہ کھلاڑی میچ کے بعد کیا کرتے ہیں اور کہاں کہاں جاتے ہیں، اس لحاظ سے ہماری ٹیم تو صرف کھانا کھانے اور شاپنگ کرنے ہی جاتی ہے۔
Ak to chori upar se sina zori 😳#T20WorldCup24 #INDvPAK #PakistanCricket pic.twitter.com/q1dXC5RKES
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) June 11, 2024
پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ نے شاٹ سلیکشن کے ناقص ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افراد کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ میچ بطور ٹیم ہارے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس کا مورال گرگیا ہے۔
اظہر محمود نے کہا کہ 2شکستوں کے بعد، ہر کوئی کافی مایوس ہے۔ انہوں نے مزید تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف ہارنا امریکا کے خلاف شرمناک شکست سے زیادہ مایوس کن ہے۔ بھارت کے خلاف گرین شرٹس 120 رنز کا معمولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے بھارت کے خلاف شکست کے لیے قومی ٹیم کے بلے بازوں کو شاٹ کے ناقص انتخاب کا ذمہ دار ٹھہرایا، اور کہا کہ ہمارا شاٹ سلیکشن ٹھیک نہیں تھا جس کی وجہ سے رن ریٹ 10 تھا۔ ہم 15ویں اوور تک اچھا کھیل رہے تھے۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر ہار گئے اور چند لوگوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔
واضح رہے کہ قومی آج نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کینیڈا کے خلاف اہم میچ کھیلے گی۔ اگلے دونوں میچز ورلڈ کپ کا سفر جاری رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
ٹیم کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے اپنے آنے والے دونوں ہائی اسٹیک گروپ میچز جیتنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، ان کے ورلڈ کپ کے امکانات امریکا کے ہندوستان اور آئرلینڈ کے خلاف اپنے دونوں میچ ہارنے سے ممکن ہوسکتے ہیں۔