انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ: ایک اوور میں 38 رنز کا نیا ریکارڈ

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں اسپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے۔

انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سرے اور ووسٹر شائر کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں سرے کے بلے باز ڈین لارنس نے ووسٹر شائر کے اسپنر شعیب بشیر کے ایک اوور میں 5 چھکے لگا دیے جس میں 4 چھکے اسٹریٹ جبکہ 5 واں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔

ووسٹر شائر کے اسپنر شعیب بشیر نے ایک نو بال کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے۔

ووسٹرشائر کے اسپنر شعیب بشیر

سرے کے ڈین لارنس نے پہلی اننگز کے 128ویں اوور سے قبل اپنی سینچری مکمل کی تھی۔

ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

سرے کی ٹیم پہلی اننگز میں 490 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں ووسٹر شائر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں برتری ختم کرنے کے لیے مزید 343 رنز درکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پیٹ میں کیڑا پیدا ہو گیا‘، والد نے ویڈیو دکھا بچی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑوا دی

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ 2026: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مصنوعی ذہانت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کی مؤثر شمولیت ناگزیر ہے، شزا فاطمہ

وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سفارتخانوں کی خدمات ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور چینی نژاد رکنِ پارلیمنٹ کے درمیان سخت تکرار، سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین