خفیہ سفر طے کرکے خلا میں پہنچنے والا بن بلایا مہمان خلانوردوں کے لیے مصیبت بن گیا

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوں تو کیڑے مکوڑے زمین پر انسان کے لیے اکثر مشکلات کھڑی کردیتے ہیں لیکن اب یہ انسان کے پیچھا کرتے کرتے خلا میں بھی پہنچ گئے ہیں اور وہاں کے ماحول میں پہلے سے بھی خوب تگڑے ہوکر لوگوں خصوصاً خواتین خلانوردوں کو ڈراتے پھر رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ آج کل ناسا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں چل رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلائی اسٹیشن میں موجود ہندوستانی خاتون سنیتا ولیمز اور عملے کے 8 دیگر ارکان اپنے ٹینشن بھرے کاموں کے علاوہ ایک اور پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں کیوں کہ ان کے اردگرد ایک سپر بگ چھپا بیٹھا ہےجو ظاہر ہے کبھی بھی چہل قدمی کرنے اسٹیشن کا گشت بھی کرسکتا ہے۔

یہ ‘Enterobacter bugandensis’ نامی بیکٹیریا ہے جو خلائی اسٹیشن کے بند ماحول میں زیادہ طاقتور ہوکر اپنے زمینی بھائی بندوں سے بالکل مختلف اور خوفناک سے بھی ہوگیا ہے اور مصیبت یہ ہے کہ اس پر کیڑے مار ادویات کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔

مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ سپر بگ انسانی نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے۔

یہ کیڑے ایسے نہیں کہ زمین کے علاوہ بھی کہیں پائے جاتے ہوں بلکہ یہ خلائی سفر پر نکلنے والے خلا نوردوں کے ساتھ ہی چھپ چھپا کر سفر کرتے خلا میں پہنچ گئے ہیں۔

سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی خلا نورد بیری یوجین ولمور 6 جون 2024 کو نئے بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز پر سوار ہو کر  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پہنچے اور امکان ہے کہ وہ زمین کے نچلے مدار میں گردش کرنے والی لیبارٹری میں ایک ہفتہ سے زیادہ وقت گزاریں گے۔ واضح رہے کہ نئے خلائی جہاز کو ڈیزائن کرنے کے سلسلے میں سنیتا کی خدمات بھی شامل ہیں۔

عملے کے 7 دیگر ارکان طویل عرصے سے آئی ایس ایس پر رہ رہے ہیں۔ عام طور پر آئی ایس ایس کی پریشانی اڑتے ہوئے خلائی ملبے اور مائیکرو میٹیورائٹس سے ہوتی ہے لیکن اب اس سپر کیڑے نے جو شریک سفر بن کر خلائی اسٹیشن پر رہنے آگیا ہے ایک نئی پریشانی بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم