سعودی کونسل برائے خاندانی امور نے کہا ہے کہ دین اسلام نے مشقت اور پریشانی سے بچنے کے لیے خواتین اور کمزوروں کے لیے حج کے دوران کئی آسانیاں پیدا کی ہیں۔
مزید پڑھیں
کونسل نے وضاحت کرتے ہوے کہا کہ حج کے دوران خواتین کے لیے اہم آسانیوں میں حیض کی حالت میں احرام باندھنے کی اجازت، عرفات میں کسی بھی وقت دن یا رات کو وقوف کرنا اور مزدلفہ سے آدھی رات کے بعد روانہ ہونے کی اجازت شامل ہیں۔
اسی طرح، جمرہ عقبہ کی رمی کے وقت میں آسانی اور حیض ونفاس کی حالت میں طواف وداع کا ساقط ہونا بھی شامل ہے۔
سعودی کونسل برائے خاندانی امور نے واضح کیا کہ دین اسلام کے مقاصد میں سے ہے کہ خواتین وکمزور لوگوں کے لیے حج کو آسان اور پریشانی سے پاک بنایا جائے۔