سعودی وزیراطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے مکہ مکرمہ ایکسپو اورایونٹس سینٹرمیں منعقدہ حج میڈیا فورم میں سعودی ڈیٹا اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی یعنی سدايا کے اسٹال کا دورہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس فورم میں سدايا ایک فعال ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر حصہ لے رہی ہے، اور اس کے اسٹال پر ڈیٹا اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان سے متعلق متعدد ڈیجیٹل مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔
سعودی وزیر اطلاعات نے سدايا کی جانب سے فراہم کردہ ان سروسزاورایپلیکیشنز کا معائنہ کیا جو حجاج کرام کی خدمت میں مصروف سرکاری اداروں کے تعاون کے لیے تیارکی گئی ہیں۔
عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد سے لے کر مناسکِ حج کی ادائیگی اوران کی اطمینان اورآسانی کے ساتھ وطن واپسی تک سروسزایپلیکیشن شامل ہیں۔
سدايا کی یہ کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حج کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاکہ حجاج کرام بآسانی اورسکون کے ساتھ اپنی عبادات ادا کرسکیں۔