پاکپتن میں خاندان کے 7 افراد کا قاتل خیبرپختونخوا سے گرفتار

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکپتن میں خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسد اور سرور کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزم اسد نے ساتھی سرور سمیت گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اپنی ماں، دو بھائی، بھابھی اور تین بھتیجیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد ڈی پی او پاک پتن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے فورینزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کو بھی تحقیقات میں شامل کیا۔

اس خصوصی ٹیم نے دو ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کو پنجاب منتقل کیا جائے گا۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں7 افراد کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘