بجٹ میں پنجاب حکومت کا ساتھ دینا ہے یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا، علی حیدر گیلانی

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پی پی پی کے پارلیمانی پارٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ ان کی جماعت صوبائی بجٹ میں حکومت پنجاب کا ساتھ دے گی یا نہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی کی حیثیت سے جو وعدے پیپلز پارٹی سے کیے گئے، وہ پورے نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صرف بجٹ ہی نہیں اتحادی حکومت کے معاملات پر بھی تحفظات ہیں، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو رول بیک کرنے کے معاملے پر بھی آواز اٹھائی ہے۔

رہنما پی پی پی علی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک کشتی میں سوار ہیں، اگر وعدے پورے نہیں ہوتے تو دونوں کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں سے متعلق معاملات اور جنوبی پنجاب کے فنڈز کے حوالے سے بھی ہم مطمئن نہیں، ہم سیاسی بوجھ اٹھا رہے ہیں تو ن لیگ کو بھی شیئر کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp