’اتنا سناٹا کیوں ہے مہاراج‘، عامر خان کے بیٹے جنید کی پہلی فلم کی ریلیز پر پراسرار خاموشی

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عامر خان کے بیٹے جنید خان اپنی پہلی فلم مہاراج میں آنے کے لیے تیار ہیں لیکن اب تک شائقین نے ایک پوسٹر کے علاوہ فلم کا کوئی پروموشنل مواد بھی نہیں دیکھا۔

اس جمعے کو جنید کی پہلی فیچر فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے اور اب تک فلم کا ٹریلر بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کے بارے میں کسی اور کو تو چھوڑیں جنید یا ان کے والد تک نے ایک لفظ نہیں بولا ہے۔

دوسرے اسٹار بچوں کے برعکس، جنید کی تصاویر اور ویڈیوز بھی کم دیکھی گئی ہیں۔ انہوں نے ابھی تک کوئی انٹرویو بھی نہیں دیا ہے اور نہ ہی وہ کبی کسی برانڈ کا اشتہار کرتے دیکھے گئے ہیں۔ جنید عامر خان اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے بیٹے ہیں۔

جنید کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس کا فلم انڈسٹری سے ایک طویل اور مضبوط ساتھ رہا ہے۔ ان کے والد عامر خان 30 سال سے زیادہ عرصہ سپر اسٹار رہے ہیں لیکن ان کے خاندان کا ہندی سنیما میں سنہ 1950 کی دہائی سے مضبوط تسلط رہا ہے۔ ناصر حسین، عامر کے والد طاہر حسین کے بڑے بھائی، تم سا نہیں دیکھا، تیسری منزل، یادوں کی بارات جیسی فلموں کی تیاری اور ہدایت کاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔

عامر کے والد طاہر بھی فلم پروڈیوسر تھے۔ ان کے کزن منصور خان نے قیامت سے قیامت تک اور جو جیتا وہی سکندر جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی اور کچھ عرصہ عامر کے بھائی فیصل نے بھی فلموں میں قسمت آزمائی کی اور وہ شاید اس خاندان کے واحد فرد تھے جنہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔

عامر کے بھتیجے عمران خان کو بھی عامر نے سنہ 2008 میں جانے تو یا جانے نہ میں فلموں میں لانچ کیا تھا۔ تاہم یہ بات عجیب سی لگتی جنید خان کی پہلی فلم پر بالکل خاموشی طاری ہے اور کوئی ہلہ گلہ دکھائی نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ