حکومت نے ای بائیک کو فروغ دینے کے لیے 4ارب روپے مختص کردیے

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجٹ سال 25-2024 کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں الیکٹرک بائیکس (ای بائک) کو فروغ دینے کے لیے 4 ارب روپے اور توانائی کی بچت کے لیے مختلف پروگرام چلانے کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

گزشت سال بھی حکومت نے ای بائیک اسکیم کا اعلان کیا تھا، لیکن ملک میں ای بائیک کی کمی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ کسی بھی صورت ایسے اقدامات کیے جائیں کہ جن سے کاربن کے اخراج اور توانائی کی مجموعی کھپت کو کم کرسکیں۔

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے خطرے اور موسمیاتی تبدیلی کی کوششوں کے ذریعے حل تلاش کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں حکومت کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے قیام پر روشنی ڈالی، جو کہ ایک نئی ایجنسی ہے جو ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وقف ہے جو دونوں ہی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرتی ہیں اور پاکستان کو اس کے اثرات کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

مزید برآں، سینیٹر اورنگزیب نے قومی موسمیاتی مالیاتی حکمت عملی کی ترقی کا ذکر کیا، جس کو اکتوبر 2024 تک حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد یہ فنڈز ان منصوبوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے جن کا مقصد ملک میں کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے بجٹ اور اکاؤنٹنگ سسٹم میں صنفی اور موسمیاتی بجٹ کی ٹیگنگ کی گئی ہے جو ان شعبوں میں پالیسی سازی اور عمل درآمد میں معاون ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp