نیپال کے سرحدی شہر برگنج میں کشیدگی، مسجد کی بے حرمتی کے بعد کرفیو نافذ

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

نیپال اور بھارت کی سرحد کے قریب واقع شہر برگنج میں مسجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی املاک پر حملوں کے بعد حالات سنگین ہو گئے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال میں لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسلنے والا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا، 55 مسافر محفوظ

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ہندو انتہا پسند عناصر نے برگنج میں واقع ایک مسجد پر دھاوا بولا، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی، جس کے نتیجے میں مقامی مسلمان شدید غم و غصے میں مبتلا ہو گئے۔

مسجد کی بے حرمتی کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہروں کے دوران پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

صورتحال کے بگڑنے کے بعد حکام نے دارالحکومت کٹھمنڈو سے تقریباً 130 کلومیٹر جنوب میں واقع اس شہر میں کرفیو نافذ کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے، اجتماعات اور مظاہروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ماؤنٹ ایورسٹ پر کوڑے کے انبار، نیپال نے صفائی کے لیے 5 سالہ منصوبہ بنا لیا

سرکاری احکامات میں سیکیورٹی فورسز کو کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی، حتیٰ کہ فائرنگ کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟