ڈیجیٹل میڈیا کا معاملہ کابینہ کمیٹی میں اٹھایا، مسئلے پر آرا کے لیے کمیٹی بننی چاہیے، عطا اللہ تارڑ

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تاررڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادیٔ اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کا معاملہ کابینہ کمیٹی میں اٹھایا گیا، اسے مسئلے پر آرا کے لیے کمیٹی بننی چاہیے۔

جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ صحافیوں رپورٹرز، میڈیا ورکرز کی زندگیاں آسان نہیں ہوتیں، وہ بڑی محنت کے بعد معلومات ہم تک پہنچاتے ہیں، ہماری کوشش بھی ہے اور گزارش بھی رہی ہے کہ صحافیوں کی زندگیوں کو آسان کیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اے پی این ایس، پی بی اے کو درخواست کرتا ہوں کہ اشتہارات میں اہم کردارصحافیوں اور میڈیا ورکرز کا بھی ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کہوں گا کہ میں خود ایک سیاسی ورکر ہوں، ہم نے بھی مشکل وقت دیکھا ہے اگر کل کو آپ نے ہمارا ساتھ دیا ہے تو آج ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ جھوٹ اور غلط انفارمیشن پھیلائی جائے، صحافت ایک انتہائی ذمہ دارانہ شعبہ ہے اسے معروضیت کے ساتھ ہی انفارمیشن دینی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے کسی کا کوئی گلہ شکوہ ہے تو اس حوالے سے کوئی فورم ضرور ہونا چاہیے، اس مسئلے پر کابینہ کمیٹی میں معاملہ اٹھایا گیا، مگر پھر صحافیوں کی رضا مندی تک اسے مؤخر کیا گیا ہے اس معاملے میں آپ کی آرا بھی شامل ہونی چاہیے اور کمیٹی بننی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟