حکومت کا عید قربان پر عوام کے لیے بڑا تحفہ، پیٹرول 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر سستا

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 کے بعد ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت خززنہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے عوام کو خصوصی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں  10 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف دیا جا چکا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اور 15 جون کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گا، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان وزیر اعظم کی جانب سے عید قربان پر عوام کے لیے تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل31 مئی کو وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون کو بھی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کمی کر کے 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کر کے 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر کر دی تھی۔

 اس سے قبل وفاقی حکومت نے بجٹ 25-2024 میں پیرول پر 20 فیصد لیوی بھی بڑھا دی تھی جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اب پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بجائے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے