دنیا بھر میں سکھ رہنماؤں کا قتل،مودی سرکار کیخلاف ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں سکھ رہنما  کے قتل کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، مودی سرکار کی سازش بے نقاب ہوگئی۔

امریکا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے تحریک خالصتان کو دبانے کے لیے گزشتہ برس سکھ رہنماؤں کے خلاف جارحانہ مہم کا آغاز کیا، مودی سرکار کے حکم پر کینیڈا، امریکا، برطانیہ اور پاکستان میں کئی سکھوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کردیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹس سے ثابت ہوا کہ مودی سرکار نے اپنے نمائندوں کے ذریعے غیر ملکی سرزمین پر سکھ رہنماؤں کے قتل کی باقاعدہ سازش کی۔

جون 2023 کو بھارتی ایجنٹس نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا کے ایک گردوارے کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، جون 2023 میں ہی امریکا میں مقیم سکھ وکیل اور تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ حملے میں محفوظ رہے۔

امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں شواہد کے ساتھ ثابت کیا گیا ہے کہ گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں مودی سرکار کے نمائندے ملوث تھے، جن میں نکھل گپتا جیسا ڈرگ ڈیلر اور اسمگلر بھی شامل تھا۔

نکھل گپتا نے بھارتی حکام کی ہدایات کے مطابق ٹارگٹ کلر کو ہائر کیا جو کہ درحقیقت خفیہ امریکی ایجنٹ تھا، نکھل گپتا اور دیگر بھارتی حکام نے ٹارگٹ کلر کو گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کا ہدف دیا، جو کہ بری طرح ناکام ہوا۔

نکھل گپتا کو امریکی حکام کے حکم پر چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیا اور 3 جون کو چیک حکومت نے اسے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا ،16 جون 2024 کو نکھل گپتا کو چیک ری پبلک کی جیل سے امریکی جیل میں منتقل کیا گیا۔

چیک رپبلک پولیس کی جانب سے نکھل گپتا کی امریکا روانگی کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکھل گپتا کو ہتھکڑی لگائے سخت سیکیورٹی میں جہاز میں سوار کیا جارہا ہے۔

نکھل گپتا کو 17 جون کو نیویارک کی فیڈرل عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اسے بروکلن کے ڈیٹنشن سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 18 جون کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کو بھی ایک برس مکمل ہوگیا ہے اور اس موقع پر کینیڈین پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی