اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے وڈیرے نے اونٹنی کے مالک کو بھی مار ڈالا؟

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانگھڑ میں اونٹنی کا وڈیرے کی زمین پر جانا اتنا بڑا جرم بنا کہ اونٹنی کی ایک ٹانگ کاٹ کر اسے سزا دی گئی، وڈیرے کی جانب سے نا صرف ٹانگ کاٹی گئی بلکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی ڈالا گیا، معاملے نے شدت اختیار کیا تو قانون حرکت میں آیا کارروائی کا آغاز ہوا اور ساتھ ہی اونٹنی کو کراچی منتقل کردیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔

اونٹنی کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعہ کے بعد 18 جون کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کو یہ بتا کر پھیلایا جا رہا تھا کہ زخمی اونٹنی کے مالک سومر بھن کو قتل کردیا گیا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی لیکن اس کی تصدیق اس وقت نا ہوسکی بعد ازاں پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق یہ ویڈیو پنجاب کی ہے سندھ کی نہیں۔

سانگھڑ کے مقامی صحافی ایاز ڈیہری نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ ویڈیو پنجاب کی تھی جسے پھیلایا گیا جبکہ اونٹنی کے مالک کی عمر 85 برس ہے اور ان کا سارا کام ان کا بھتیجا دیکھتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو مار کر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تھی، ایاز کہتے ہیں کہ اس ویڈیو کے بعد میں نے خود اونٹنی کے مالک سے بات کی ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔

ایاز کہتے ہیں کہ اونٹنی کے مالک کی عمر اتنی ہے کہ وہ زیادہ بات چیت نہیں کرسکتا، وائرل ویڈیو اوریجنل تھی لیکن پنجاب کی تھی جِسے پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp