وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے چمن ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے چمن ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا ہے۔

جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر چمن پہنچے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر ماسٹر پلان کا افتتاح کیا، متعلقہ حکام نے چمن ماسٹر پلان پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اس منصوبے سے وابستہ منصوبوں کی بدولت تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان سے مقامی لوگوں کو روزگار اور تجارت کے مواقع میسر آئیں گے، چمن ماسٹر پلان پر عمل درآمد اور تکمیل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں ترقیاتی منصوبے مقامی افراد کے معاشی استحکام کے ضامن ہیں، چمن کی ترقی اور لوگوں کے روزگار کے ذرائع کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمن کے مقامی لوگوں کو روزگار کے لیے قابل عمل پالیسیاں مرتب کی جاررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp