چین کا خلائی مشن چاند سے کیا لیکر آیا ہے؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کا خلائی مشن ‘چانگ آ – چھ’  چاند کا دورہ کر کے واپس چین پہنچ گیا ہے۔

 چین نے 3 مئی کو بغیر عملے کے ایک خلائی مشن ‘چانگ آ- چھ’ کو چاند کی جانب روانہ کیا تھا، جو رواں ماہ 2 جون کو چاند کے قطبِ جنوبی میں اترا تھا، یہ وہ مقام ہے جہاں ایٹکن باسن نامی امپیکٹ کریٹر (گڑھا) پایا جاتا ہے۔

یہ تاریخی مشن اب واپس چین کی سرزمین پر اترچکا ہے، چاند سے واپسی کا سفر کرتے ہوئے یہ مشن شمالی چین کے اندرونی منگولیا ریجن میں اترا ہے۔

یہ مشن چاند کے دور دراز حصوں سے مٹی اور چٹان کے نمونے ہمراہ لایا ہے۔

چین کے سائنس دانوں کا اندازہ ہے ‘چانگ آ – چھ’  کے لائے گئے نمونوں میں 25 لاکھ سال پرانی آتش فشاں چٹان اور دیگر مواد شامل ہے، جس سے امید ہے کہ چاند کے دونوں طرف کے جغرافیائی فرق سے متعلق سوالات کے جوابات مل سکیں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک پیغام میں مشن کو تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ‘چانگ آ’ چین کا دوسرا تحقیقاتی مشن ہے جو چاند سے مٹی اور چٹانوں کے نمونے جمع کر کے دوبارہ زمین پر آیا ہے۔ اس سے قبل چانگ 5 نامی مشن نے چاند کے قریبی حصے سے نمونے اکٹھے کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp