ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا اختتام: کس کو کیا اور کتناانعام ملا؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی، بھارتی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں میں جہاں بلے بازوں کا اہم کرداررہا وہاں بولرز بھی کامیابیاں سیمٹنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالتے رہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم پر ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پرانعامات کی بارش بھی کی گئی، فائنل میچ میں جہاں ویرات کوہلی نے اپنے آخری ٹی20 ورلڈ کپ کو یادگاربنایا وہاں 76 رنز کی شانداراننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

جسپرت بمراہ کی لاجواب گیندبازی نے ایک بارپھرثابت کیا کہ وہ دُنیائے کرکٹ کے بہترین بولرہیں، ریورس سوینگ کے ماہر جسپرت بمراہ کو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سب سے بہترین بولرکے ٹائٹل سے نوازا گیا، وہ پلیئرآف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔

اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلان کے مطابق ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے چیمپیئن کا ٹائٹل حاصل کرنے پر 24 لاکھ 50 ہزارامریکی ڈالرانعام بھی دیا گیا جو کہ پاکستانی 68 کروڑ 28 لاکھ 75 ہزار روپے بنتے ہیں۔

اسی طرح آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ رنراپ ٹیم جنوبی افریقہ کو 12 لاکھ 80 ہزارجو کہ پاکستانی روپوں میں 35کروڑ67 لاکھ 67 ہزار بنتے ہیں دیے گئے۔

اس کے علاوہ سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں جن میں افغانستان اور انگلینڈ کو 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو امریکی ڈالرز دیے گئے۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق سپر 8 مرحلے سے سیمی فائنل کےلیےکوالیفائی نہ کرنے والی4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز دیے گئے۔

اسی طرح آئی سی سی کے اعلان کے مطابق میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز جب کہ 9ویں سے 12 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز اور 13 ویں سے 20 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp