کرکٹ بورڈ آفریدی کو چیف سلیکٹر بنانے کا خواہشمند، لالہ کی عدم دلچسپی

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ 2023 کے ورلڈکپ تک شاہد آفریدی کو بطور چیف سلیکٹر بنانے پر غور کررہا ہے لیکن شاہد آفریدی اس کے لیے رضامند نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی مزید ذمہ داریاں بڑھانے کا خواہشمند ہے اور بورڈ ورلڈکپ 2023 تک انہیں چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، پی سی بی پی ایس ایل کے بعد اور سیریز سے قبل طویل المدتی تقرریاں کر لے گا۔

دوسری جانب جنگ نیوز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی کو خیر باد کہہ دیں گے کیوں کہ شاہد اپنی تمام تر توجہ اپنی چیریٹی فاؤنڈیشن پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل المیعاد بنیادوں پر کام کرنا ممکن نہیں، کسی موقع پر پی سی بی کے ساتھ کا م کیا تو گراس روٹ لیول پر کروں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میرے لیے مزید کام کرنا ممکن نہیں ہے، کوشش کررہا ہوں کہ جتنی دیر کام کروں ،کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور اہل کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ بنیں، ہر کھلاڑی کے ساتھ خود رابطہ کررہا ہوں تاکہ رابطے کا فقدان ختم ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار