وزیراعلیٰ بلوچستان مفتی محمود اسپتال پہنچ گئے، عملے کی دوڑیں

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اچانک مفتی محمود اسپتال پہنچ گئے جہاں ان کو دیکھ کر عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹروں سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری اور اسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور ایم ایس سے کہاکہ پردہ نہ ڈالیں مجھے حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسپیشل سیکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ مفتی محمود اسپتال کے غیر حاضر اسٹاف کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اربوں روپے غریب لوگوں کے علاج معالجے کی مد میں دیے جاتے ہیں لیکن نتائج کچھ نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مفتی محمود اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری سمیت صفائی کی صورتحال 2 روز کے اندر اندر بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ اور کہاکہ اگر اصلاح نہ کی گئی تو کارروائی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار